مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ میں شیخ اعجاز احمد کے مقابلے میں فیصل آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ PP-114میں شفیق گجر سمیت دیگر امید وار فارغ کردیا

ہفتہ 9 جون 2018 15:23

لاہور /فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ میں شیخ اعجاز احمد کے مقابلے میں فیصل آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ PP-114میں شفیق گجر سمیت دیگر امید وار فارغ کردیا، شیخ اعجاز احمد کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ حلقہ شیخ اعجاز احمدایک کمزور امیدوار ہے ، 2013ء شفیق گجر نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ ا اس پر خواجہ سعد رفیق نے کہا اسکا مطلب ہے کہ آپ نے پارٹی اور شیخ اعجاز کی مخالفت کی جواباً کہا ’’ جی کچھ اور کہنا چاہیں گے ، دو منٹ میں فارغ کر دیا گیا ، توصیف نواز نے اپنی بات کی کسی کے خلاف بات نہ کی ، ذوالفقار عنایت نے جب گفتگو شروع کی تو رانا ثناء اللہ نے مائیک آ ن کرکے کہا انکا تعارف یہ ہے کہ ہمارے بھائی ہیں ، لیکن یہ پارٹی چھوڑ کر عصر کے ٹائم روزہ توڑا اور مشتاق چیمہ کے نیچے ’’ ق لیگ سے الیکشن لڑا اب واپس آگئے ہیں خوش آمدید کہتے ہیں ، خواجہ سعد رفیق کے مخاطب کر کے ذوالفقار عنایت نے کہا سارے عہدے شیخ صاحب کے پاس رہے ، چیئر مین ایف ڈی اے سے چیئر مین روڈ سیفٹی اتھارٹی سعد رفیق نے کہا کہ آپکے لئے لمحہ فکر یہ ہے آپ پارٹی کا ساتھ شیخ اعجاز کی طرح کھڑے رہتے تو آپ کو پھل ملتا جس پر وہ شرمندہ ہو گئے ، شیخ اعجا کے مخالف امیدواروں کو کوئی پذرائی نہ ملی ‘‘جبکہ حلقہ شیخ اعجاز احمدایک کمزور امیدوار ہے یہاں پر ان کی وجہ سے قومی اسمبلی کی نشست ہار سکتے ہیں شفیق گجر اس حلقہ سے مضبوط امیدوار ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں