گو رنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ سے تاجروں کی7رُکنی وفد کی عامر صدیق کی قیادت میںملاقات

جمعرات 7 جون 2018 20:16

گو رنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ سے تاجروں کی7رُکنی وفد کی عامر صدیق کی قیادت میںملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) گو رنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ سے تاجروں کی7رُکنی وفد نے عامر صدیق کی قیادت میںگورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ تاجر قومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور کاروباری سرگرمیوں میں وسعت کی وجہ سے لوگوں کے لئے روزگار کے نئے موقع پیدا ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن سے انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف حاصل ہو اور سہولیات میں اضافہ ہو سکے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے اور دُنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہیں اور وہ دن دور نہیں جب سی پیک کے ثمرات نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک تک پہنچیں گے۔گورنر نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی کے لئے ہر کسی کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں