قانونی مسائل کی وجہ سے انتخابات میں تاخیر نہیں ہو گی‘سید علی ظفر

نگران حکومت آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور پرامن انتخابات کرانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کریگی‘گفتگو

جمعرات 7 جون 2018 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) نگران وفاقی وزیراطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ نگران حکومت آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور پرامن انتخابات کرانے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کرے گی۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی انتخابی مہم چلانے کے لئے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نامزدگی فارم، حلقہ بندیوں اور فاٹا اصلاحات کے باعث مسائل کی وجہ سے انتخابات میں تاخیر کے خدشات ظاہر کئے جا رہے تھے۔ تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ ان قانونی مسائل کی وجہ سے انتخابات میں تاخیر نہیں ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں