کالا باغ ڈیم پاکستان کی زندگی کیلئے لازم ہے اسکے مخالفین ملک وقوم کے دشمن ہیں‘علامہ زبیر احمد ظہیر

عوام کوگمراہ کر کے کالا باغ ڈیم کی مخالف کر نیوالوں کو نشانہ عبر ت بنانے کا وقت آچکا ہے ‘ملک میں عام انتخابات میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے ملک شفاف انتخابات وقت کی ضرورت ہے ‘پارلیمنٹ کو چوروں اور ڈاکوئوں سے پاک کر نے کیلئے آئین آرٹیکل62اور63پر مکمل عملددرآمد یقینی بنانا ہوگا‘گفتگو

جمعرات 7 جون 2018 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پاکستان کی زندگی کیلئے لازم ہے اسکے مخالفین ملک وقوم کے دشمن ہیں ‘عوام کوگمراہ کر کے کالا باغ ڈیم کی مخالف کر نیوالوں کو نشانہ عبر ت بنانے کا وقت آچکا ہے ‘ملک میں عام انتخابات میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے ملک شفاف انتخابات وقت کی ضرورت ہے ‘پارلیمنٹ کو چوروں اور ڈاکوئوں سے پاک کر نے کیلئے آئین آرٹیکل62اور63پر مکمل عملددرآمد یقینی بنانا ہوگا ۔

اپنے دفتر میں پار لیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ (ن) لیگ سمیت آج تک کسی سیاسی جماعت کو کالاباغ ڈیم پر قوم میں اتفاق رائے پیدا کر نے کی توفیق نہیں ہوئی مگر یہ بات خوش آئند ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے قوم میں اتفاق رائے کیلئے مہم شروع کردی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ملک میں پانی او ر بجلی کے بحران کا مسئلہ حل کر نے کیلئے ملک میں آج نہیں تو کل ضرور کالا باغ ڈیم بناناہوگااسکے سوا ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم بھی اس بات کے حامی ہیں ملک میں عام انتخابات بر وقت اور شفاف ہونے چاہیے مگر یہ قوم کسی صورت قبول نہیں کر یگی کہ عام انتخابات کوبروقت یقینی بنانے کی آڑ میں چوروں اور ڈاکوئوں کو پار لیمنٹ میں نہیں جا نا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان عام انتخابات کیلئے بھر پور تیار ہے جسکے لیے پار لیمنٹ بورڈ میں ملک کے مختلف حلقوں سے امیدواروں کی جانب سے آنیوالی درخواستوں کا جائزہ لیا جارہا ہے جسکے بعد عام انتخابات کیلئے امیدوارں کے ناموں کا حتمی اعلان کیا جائیگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں