نیب نے فواد حسن فواد کو 22جون کو دوبارہ طلب کر لیا

جمعرات 7 جون 2018 20:09

نیب نے فواد حسن فواد کو 22جون کو دوبارہ طلب کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں ڈائریکٹر جنرل سول سروسزاکیڈمی فواد حسن فواد کو 22جون کو دوبارہ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری ٹو ایمپلیمنٹیشن کے طور پر طلب کیا گیا ہے ۔ نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کو آٹھ مرتبہ طلبی کے نوٹسز جاری کئے گئے تاہم وہ صرف تین مرتبہ پیش ہوئے ۔ نیب کو فواد حسن فواد کی جانب سے سوالنامہ کے جوابات کا انتظار ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں