حسن عسکری کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری پر تحفظات ہیں ‘ جس شخص نے ایک اسکول نہیں چلایا وہ صوبہ چلائے گا،راناثنااللہ

ہمیشہ (ن) لیگ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ‘وہ ہماری پارٹی قیادت کے خلاف کیخلاف باتیں کرتے رہے ہیں،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 7 جون 2018 20:09

حسن عسکری کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری پر تحفظات ہیں ‘ جس شخص نے ایک اسکول نہیں چلایا وہ صوبہ چلائے گا،راناثنااللہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) سابق وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ خان نے کہا ہے کہ حسن عسکری کی بطور نگران وزیراعلی تقرری پر تحفظات ہیں وہ ہماری پارٹی قیادت کے خلاف کیخلاف باتیں کرتے رہے ہیں اور ہمیشہ (ن) لیگ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ خان نے کہا کہ حسن عسکری جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، ان سے غیر جانبدار اور میرٹ پر کام کی توقع نہیں کی جاسکتی، بدقسمتی ہے جس شخص نے ایک اسکول نہیں چلایا وہ صوبہ چلائے گا۔سابق وزیر قانون کا کہنا تھا کہ حسن عسکری کی تقرری پر تحریری طور پر تحفظات سے آگاہ کردیا ہے اس لیے ہم انکے اقدامات کو چیلنج کرسکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں