سردار ایاز صادق کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ، کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

جمعرات 7 جون 2018 20:07

سردار ایاز صادق کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ، کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ، کاغذات نامزدگی بھی حاصل کرلیے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایاز صادق این اے 120 سے منتخب ہوئے تھے نئی حلقہ بندیوں کے بعد این اے 122 کے 19 چارج این اے ایک 130، این اے 126 اور این اے 129 میں ضم ہوگئے تھے جس کی وجہ سے این اے 122 ختم ہوگیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حلقہ ختم ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، لیگی کارکن عابد حسین نے سردار ایاز صادق کیلئے این اے 133 کے نامزدگی فارم حاصل کرلیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں