گو رنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ سے تاجروں کی7رُکنی وفد کی ملاقات، وفد نے گورنر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

جمعرات 7 جون 2018 18:23

گو رنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ سے تاجروں کی7رُکنی وفد کی ملاقات، وفد نے گورنر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا
لاہور۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) گو رنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ سے تاجروں کی7رُکنی وفد نے عامر صدیق کی قیادت میںگورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا، گورنر پنجاب نے کہا کہ تاجر قومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور کاروباری سرگرمیوں میں وسعت کی وجہ سے لوگوں کیلئے روزگار کے نئے موقع پیدا ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن سے انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف حاصل ہو اور سہولیات میں اضافہ ہو سکے،گورنر پنجاب نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے اور دُنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہے، انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہیں اور وہ دن دور نہیں جب سی پیک کے ثمرات نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک تک پہنچیں گے،گورنر نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں