سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے جلد ازالے کیلئے جامع اور موثر پالیسی اپنائی گئی ہے،شاہین خالد بٹ

جمعرات 7 جون 2018 18:18

لاہور۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی) پنجاب سینیٹر شاہین خالد بٹ نے کہا ہے کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے جلد ازالے کیلئے ایک جامع اور موثر پالیسی اپنائی گئی ہے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ او پی سی میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم رائج کیا گیا ہیاور ایک جدید کمپلینٹ ویب پورٹل قائم کی گئی ہے، جس کے ذریعے اوورسیز پاکستانی دنیا بھر سے اپنی شکایات کا اندرج کراسکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ سمندرپار مقیم پاکستانیوں کی شکایات متعلقہ اضلاع تک پہنچا کر ان کی بھر پور الیکٹرانک مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جاتا ہے جہاں ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیاں انکے حل کیلئے تندہی سے کام کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں