نگران وزیر اعلیٰ پنجاب پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ ناقابل قبول،حسن عسکری از خود پیچھے ہٹ جائیں،خواجہ سعد رفیق

جمعرات 7 جون 2018 17:28

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ ناقابل قبول،حسن عسکری از خود پیچھے ہٹ جائیں،خواجہ سعد رفیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ ناقابل قبول ہے،حسن عسکری اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کریں اور از خود پیچھے ہٹ جائیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حسن عسکری صاحب کی تقرری پری پول رگنگ کا حصہ سمجھی جائے گی۔ حسن عسکری اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کریں اور از خود پیچھیہٹ جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہپروفیسر حسن عسکری قابل ِ احترام شخص مگر مکمل طور پر جانبدارہیں،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ جمہوری سوچ رکھنے والوں کیلئے ناقابل قبول ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں