ْدوسری ایس اینڈ جی پی ایل رمضان سکواش چمپئن شپ 2018ء کل پنجاب سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگی

جمعرات 7 جون 2018 16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) دوسری ایس اینڈ جی پی ایل رمضان سکواش چمپئن شپ 2018ء کل بروز ( جمعہ ) کو پنجاب سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگی۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے سپورٹس سیل کے جنرل سیکرٹری اشرف ندیم کے مطابق پچھلے سال رمضان میں پہلے سکواش ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا۔ کھلاڑیوں کی بھرپور پذیرائی اور شرکت کی وجہ سے اس سال بھی یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔

اشرف ندیم کے مطابق ایس اینڈ جی پی ایل پاکستان میں سکواش کو بھرپور طریقے سے پرموٹ کر رہا ہے۔ سکواش کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد ہمارے ڈیپارٹمنٹ کا حصہ ہے اور ٹورنامنٹ کروانے کا مقصد اسی ماہ کے آخر میں لاہور ہی میں ہونیوالے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی تیاریاں کرنا بھی ہے۔

(جاری ہے)

تین روزہ ٹورنامنٹ میں انڈر 11، انڈر 13، انڈر 15کو ایک جونیئر کیٹیگری میں رکھا گیا ہے جبکہ انڈر 17، انڈر 19 اور سینئرز مینز کو سینئرز کیٹیگری میں رکھاگیا ہے۔

ٹورنامنٹ ریفری عاصم امین ہوں گے۔ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے 50 کے قریب کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ سوئی گیس سکواش ٹیم کے مینجر فرخ امین کے مطابق جونیئر کیٹیگری میں 32 کھلاڑیوں کا ڈرا ہے جبکہ سینئر کیٹیگری میں 16 کھلاڑیوں کا ڈرا بنایا گیا ہے۔ پاکستان کے ٹاپ کے کھلاڑی اس دو روزہ ایس اینڈ جی پی ایل رمضان کپ میں شرکت کریں گے۔ فرخ امین نے پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیراز سلیم اور نائب صدر طارق رانا کا بھی شکریہ کیا۔ افتتاحی تقریب کل بروز جمعتہ المبارک آٹھ جون کو نماز عشاء کے بعد پنجاب سکواش کمپلیکس میں ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں