پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں عزم وہمت کی داستان ہے ،جسے ہر سیاستدان کو پڑھنا چاہیے‘عزیز الرحمن چن

پیپلز پارٹی کے کارکن ہی پارٹی کا اثاثہ ہیں لاہور میں پیپلز پارٹی کے متحرک ہونے سے مخالفین کی نیندیں اڑنا شروع ہو گئی ہیں

جمعرات 7 جون 2018 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے کارکنوں کی بہترین تربیت کی ہے ،پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں عزم وہمت کی داستان ہے ،جسے ہر سیاستدان کو پڑھنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن ہی پارٹی کا اثاثہ ہیں لاہور میں پیپلز پارٹی کے متحرک ہونے سے مخالفین کی نیندیں اڑنا شروع ہو گئی ہیں، پیپلزپارٹی کے کارکنان ہی ہیں جو جمہوریت کی خاطر پھانسی کے پھند ے پر جھول جاتے ہیں، جتنی قربانیاں پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے دی ہیں اتنی قربانیاں کسی جماعت نے نہیں دیں، ظالم کا مقابلہ کرنا پارٹی کا منشور ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ظالم کا مقابلہ کیا اور اپنی جان کا نذرانہ دیا ہم شہید بھٹو کے کارکن ہیں ہم نہ ڈرتے ہیں اور نہ جھکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں