عمران خان کو ریحام خان کی زبان بند کروانے کے لیے اہم ترین مشورہ دے دیا گیا

جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کرنے والی ماڈل کو ڈالر دےکر منہ بند کروایا گیا تھا اسی طرح ریحام خان کو بھی زبان بندی کے لیے کچھ دے دینا چاہئیے تھا،عارف نظامی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 7 جون 2018 13:56

عمران خان کو ریحام خان کی زبان بند کروانے کے لیے اہم ترین مشورہ دے دیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 جون 2018ء) معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کرنے والی ماڈل کو ڈالر دےکر منہ بند کروایا گیا تھا اسی طرح ریحام خان کو بھی زبان بندی کے لیے کچھ دے دینا چاہئیے تھا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ ریحام خان نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران پاکستان کو بد نام کرنے کی کوشش کی ہے۔

اور عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا میں ہراسگی کے واقعات کا ذکر کیا ہے۔اور یہ بھی کہا کہ پاکستانی سیاست میں کچھ لوگ خواتین کو جنسی تعلقات کے بدلے فیور دیتے ہیں جو کہ بہت سنگین قسم کے الزامات ہیں،لیکن اس طرح کے الزامات امریکہ میں بھی اخباروں کی زنیت بنتے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے ٹرمپ پر جنسی ہراسگی کے الزمات عائد کرنے والی ماڈل کو 2 لاکھ ڈالر دے کر اس کا منہ بند کروایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈالر اس لیے دئیے تا کہ وہ ماڈل اپنی زبان بند رکھے۔عارف نظامی کا کہنا تھا کہ ریحام خان بیچاری کو بھی کچھ دے دیتے تا کہ اس کی زبان بندی ہو جاتی۔عارف نظامی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو بھی کچھ احتیاط کرنی چاہئیے تھی ان کو تار کے زریعے طلاق بھیجنے کی بجائے آپس میں بیٹھ کر معاملات طے کرنے چاہئیے تھے۔کیونکہ ایک خاتون جس کو دھتکار دیا جائے۔

تو اس کے اندر بہت غضہ بھرا ہوتا ہے۔اور ریحام خان بھی اس وقت شدید غصے کا شکار ہیں۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب نےسوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ریحام خان کی کتاب سے متعلق کئی انکشافات ہوئے جنہوں نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ریحام خان نے ایک بھارتی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری کتاب میں سیاسی مرتبے کیلئے جنس کے استعمال کرنے واقعات ہیں جس میں کچھ واقعات کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں