پائل خان کو عید الفطر پر رحیم یار خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کی پیشکش

جمعرات 7 جون 2018 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) اسٹیج کی معروف اداکارہ پائل خان کو رحیم یار خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پائل خان کو رحیم یار خان کے پروڈیوسر واصف راجپوت نے عید الفطر پر اپنے اسٹیج ڈرامے میں کاسٹ کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور لاہور سے اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر آصف راہی نے بھی ان کو اپنے ڈرامے میں کام کرنے کی آفر کی ہے تاہم پائل خان ابھی تک سوچ بچار میں مصروف ہیں کہ وہ کس شہر میں اسٹیج ڈرامہ کریں۔

ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پائل خان لاہور یا رحیم یار خان میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے کیلئے حامی بھر لیں گی اور اس کا فیصلہ وہ کل (جمعہ) کو کرکے متعلقہ پروڈیوسر کو حتمی جواب دیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں