لاہور،سیکرٹری ہاوسنگ خرم آغا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر خرم آغا کو نوٹس جاری، جواب طلب ، درخواست میں توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا

بدھ 6 جون 2018 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری ہاوسنگ خرم آغا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر خرم آغا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے درخواست میں توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے مھمد سعید کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار مدت ملازمت پوری ہونے پر سات اپریل 2017 کو ریٹائرد ہو گیا تھا جبکہ عدالت کے حکم کے باوجود پنشن نہیں دی جا رہی ہے درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالت کے سات مئی 2018 پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے عدالت نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو نوٹسز جاری کرتے ہوے جواب طلب کر لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں