لاہور، الیکشن شیڈول کے جاری ہونے پر حلقہ بندی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

بدھ 6 جون 2018 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن شیڈول کے جاری ہونے پر حلقہ بندی کیخلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مسلم لیگ نون کے سابق رکن پنجاب اسمبلی کرم الہی بندیال کی درخواست پر سماعت کی جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا گیا.

(جاری ہے)

درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے بارے خلاف قوانین فیصلہ سنایا اور الیکشن کمیشن نے انتخابی حلقے کوجغرافیائی حدود کا خیال بھی نہیں رکھا گیا. درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کیاعتراضات کو بھی دور نہیں کیا اور حلقیکومختلف حصوں میں بانٹ دیاگیا ،درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں