لاہور ہائی کورٹ کا سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری

بدھ 6 جون 2018 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب شاہد نصیر راجہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے درخواست میں توہین عدالت کی کارروائی استدعا کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے چونیان کے وحید حاکم اور اٹھ ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ طویل عرصے سے عارضی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں درخواست گزار وکیل نکتہ اٹھایا کہ درخواستگزاروں کو عدالت کے حکم پر ریگولر نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ عدالت کیچھ مارچ 2018 کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔

(جاری ہے)

درخواستگزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے جواب طلب کر لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں