وزیر داخلہ احسن اقبال کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیاگیا

احسن اقبال اسپتال سے روانہ ،جوہر ٹاون میں اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 14 مئی 2018 18:55

وزیر داخلہ احسن اقبال کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیاگیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14مئی 2014ء ) :وزیر داخلہ احسن اقبال کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیاگیا۔وزیر داخلہ احسن اقبال اسپتال سے روانہ ہو گئے جس کے بعد انہوں نے جوہر ٹاون قبرستان میں واقع میں اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دی۔تفصیلات کے مطابق قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد وزیر داخلہ کافی دنوں سے سروسز اسپتال لاہور میں زیر علاج تھے جنہیں آج علاج معالجہ مکمل ہو نے پر ڈسچارج کر دیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے اور وہ جلدی سے رو بہ صحت ہو رہے ہیں۔احسن اقبال کو معقول سیکیورٹی کے حصار میں سروسزاسپتال سے روانہ کیا گیا جہاں سے وہ جوہر ٹاون میں واقع قبرستان میں پہنچے جہاں انہوں نے اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جاری ویڈیو پیغام میں اپنے تمام چاہنے والوں اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ سیکیورٹی عملےنےاپنی جان پرکھیل کرحملہ کرنیوالےکوحراست میں لیا۔مجھے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراپستال نارووال لے جایا گیا۔ڈاکٹرز،نرسزاورعملےنےجس طرح ابتدائی طبی امداد دی ان کا بےحدمشکور ہوں۔انکا اس موقع پر کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا بے پناہ شکر ادا کرتا ہوں،رب کائنات کی خصوصی عنایت سے مجھے نئی زندگی ملی ہے۔

میں اہل پاکستان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔میں آج گھر جاتے ہوئے اپنے ساتھ جسم میں گولی زندگی بھرکیلیے لےجا رہا ہوں۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کوامن کا گہوارہ اور ہم آہنگی کامضبوط مرکزبنانےکےلیےکام کرناہے۔پاکستان دین اسلام کےنام پرحاصل کیاگیا،اسلام امن کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔نفرت کے کانٹوں کو دور کرنے کے لیے ابھی کتنی جدوجہد کرنی ہے۔یاد رہے کہ وزیر داخلہ کو نارووال میں مبینہ طور پر ایک مذہبی تنظیم سے متاثر شخص نے ختم نبوت ترمیم کے معاملے پر قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں