اوورسیز پاکستانی کی 3 کروڑ روپے مالیت کی دوکان قابضین سے واگزار

امریکہ میں مقیم شمس نذیر کی دوکان اور اس میں موجود سامان پر بعض افراد نے زبردستی قبضہ کر لیا تھا‘شاہین خالد/ افضال بھٹی

پیر 14 مئی 2018 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) امریکہ میں مقیم سمندر پار پاکستانی کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب کی مدد سے اپنی 3 کروڑ روپے مالیت دوکان کا قبضہ واپس مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

وائس چیئرپرسن او پی سی سینیٹر کیپٹن (ر) شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے بتایا کہ شمس نذیر نے کمیشن کو شکایت درج کروائی کہ ان کی نسبت روڈ لاہور پر واقع وراثتی دوکان اور اس میں موجود سامان پر بعض افراد نے زبردستی قبضہ کر لیا ہے، جس کو واگزار کرایا جائے۔

یہ شکایت ڈسٹرکٹ اوورسیزپاکستانیز کمیٹی ضلع لاہور کو بجھوائی گئی جس کے ارکان کی کاوشوں سے دوکان اور اس میں موجود سامان قابضین سے چھڑوا کر مالک کے حوالے کر دیا گیا۔ شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے بتایا کہ او پی سی کی معاونت سے ابتک ہزاروں اوور سیز پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں