پنجاب یونیورسٹی اور چینی اکیڈمی کے درمیان زرعی شعبہ میں تعاون کا معاہدہ

پیر 14 مئی 2018 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی اور ثنیا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اکیڈمی فار کروپ ونٹر ملٹی پلیکیشن ہینن چین کے درمیان زرعی شعبہ ٹراپیکل ایگریکلچرل سائنس ، ماڈرن ایگریکلچرل ٹیکنالوجی ، جنیٹکس اور بریڈنگز، زرعی اشیاء سمیت دیگر شعبوں میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں وزیر برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب سید رضا علی گیلانی ، وائس چانسلر ڈاکٹر ناصرہ جبیں، ثنیا سائنس اکیڈمی ڈائریکٹرشن گامنگ ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی،ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز ڈاکٹر محمد سلیم حیدرو دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں سیدرضا علی گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور چین دیرینہ کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور پاکستان اور چین ایک دوسرے کے آزمودہ دوست ہیں ان تعلقات میں فروغ ملنا چاہئے اور دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کو مشترکہ تحقیقاتی منصوبے کرنے چاہئیں۔

معاہدے کے مطابق فریقین زراعت کے شعبہ میں جدیداور اعلیٰ ٹیکنالوجی کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں گے اور شعبہ زراعت کی ترقی اور مختلف ٹارگٹ حاصل کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔ فریقین کے مابین محققین ، طلبہ، منیجرزاور اداروں کے دو طرفہ وفود کے تبادلوں کے علاوہ سائنس اور ٹیکنالوجی انویسٹمنٹ اور پراجیکٹ اینڈ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لئے بھی تعاون جاری رہے گا۔ پنجاب یونیورسٹی اور ثنیا سائنس اکیڈمی چین مل کر پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام، تکنیکی لیکچرز ، بین الاقوامی سیمینارز، ٹیکنالوجی اور پالیسی ایڈوائزی کیلئے کام کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں