خواجہ سرا ئوں کیلئے بھی اسمبلیوں میں کوٹہ مختص کیا جائے ‘خواجہ سراء سول سوسائٹی کا مطالبہ

حکومت کاخواجہ سرائوں کے وجود کو تسلیم کرنا ہماری بڑی کامیابی ہے‘صدر نیلی رانا کی دیگر خواجہ سرائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس

پیر 14 مئی 2018 18:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) خواجہ سراء سول سوسائٹی کی صدر نیلی رانا نے کہا ہے کہ حکومت کاخواجہ سرائوں کے وجود کو تسلیم کرنا ہماری بڑی کامیابی ہے،خواجہ سرا اب الیکشن بھی لڑیں گے اور سرکاری نوکری بھی کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں خواجہ سرا ویلفیئر بورڈ کے ممبران نایاب علی،شہزادی رائے،سونیا خان،مون علی ،زارا چنگیزی،زہرش خان سمیت دیگر خواجہ سرائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے ہر شہری کی طرح برابری کے حقوق ملنے چاہیے۔حکومت نے جو بل پاس کیا ہے اب اس پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خواجہ سرا ئوں کیلئے بھی اسمبلیوں میں کوٹہ مختص کیا جائے تاکہ وہ اپنے لوگوں کے مسائل حل کرسکیں۔قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے بل کے تحت خواجہ سرائوں کو جائیداد میں بھی برابر کا حصہ ملے گا۔یہ ہمارے لئے بڑے کامیابی ہے کہ ہمیں نے اپنا حق حاصل کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں