طیب اردگان ہسپتال 380بیڈز کا ہوگیا، وزیراعلی رواں ماہ میں افتتاح کریں گے‘خواجہ سلمان رفیق

4ارب80کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ہسپتال میں ایم آر آئی ، سی ٹی سکین کی سہولت موجود ہوگی‘صوبائی وزیر

پیر 14 مئی 2018 18:21

طیب اردگان ہسپتال 380بیڈز کا ہوگیا، وزیراعلی رواں ماہ میں افتتاح کریں گے‘خواجہ سلمان رفیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد 140بیڈز سے 380بیڈز کا ہوگیا ہے اس منصوبے پر 4ارب 80کروڑ روپے لاگت آئی ہے،اس ہسپتال کا افتتاح وزیر اعلی محمد شہباز شریف رواں ماہ میں کریں گی-انہوں نے یہ بات طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ کے سائٹ آفس میں ہسپتال کی تکمیل کے بعد افتتاح کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی- اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب(IDAP)عنصر فرید، کنسلٹنٹ کرنل انیس ستی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عرفان ، انجینئر الیکٹریشن اقبال سید، آرکیٹیکٹ عائشہ امتیاز اور دیگر افسران نے شرکت کی- طیب اردگان ہسپتال دوست ملک ترقی کی حکومت نے تعمیر کرکے حکومت پنجاب کو تحفہ میں دیا تھا - یہ ہسپتال ابتدائی طور پر 130بستروں پر مشتمل تھا جس میں وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر 250بستروں کا اضافہ کیا گیا ہے - ہسپتال کے توسیعی منصوبے پر چار ارب اسی کروڑ روپے لاگت آئی ہی-خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ دوسرے مرحلہ میں اس ہسپتال میں مزید 250بیڈز شامل کرنے کا منصوبہ ہی-ہسپتال میں سی ٹی سکین نے کام شروع کردیا ہے جبکہ ایم آر آئی مشین کی تنصیب بھی جلد مکمل ہو جائے گی- خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں ڈائلسز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہی- وزیر صحت نے بتایا کہ توسیعی بلاک کی سافٹ لانچنگ کردی گئی ہے تاہم باقاعدہ افتتاح وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف اسی ماہ میں کریں گی-توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد طیب اردگان ہسپتال نا صرف جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے والا ہسپتال بن گیا ہے بلکہ اس ہسپتال میں بلوچستان اور سندھ سے بھی مریض علاج کے لئے آرہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں