پاکستان کلچر پیس فورم نے گلوکارہ عینی طاہرہ کو ملیوڈی کوئین کا خطاب دیدیا

پیر 14 مئی 2018 18:14

پاکستان کلچر پیس فورم نے گلوکارہ عینی طاہرہ کو ملیوڈی کوئین کا خطاب دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) پاکستان کلچر پیس فورم نے گلوکارہ عینی طاہرہ کو ملیوڈی کوئین کا خطاب دیدیا ، عید الفطر کے بعد گلوکارہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکستان کلچر پیس فورم کے جنرل سیکرٹری سید گوہر کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی نے گلوکارہ عینی طاہرہ کو ملیوڈی کوئین کا خطاب دیتے ہوئے ان کیلئے خصوصی ایوارڈ کا اعلان کیا ہے ۔ گلوکارہ عینی طاہرہ کے اعزاز میں تقریب عید الفطر کے بعد لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں