خواتین کے لیے شاندار خوشخبری

خواتین کیلیے گلابی موٹرسائیکلوں کی پہلی کھیپ لاہور پہنچ گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 11 مئی 2018 22:13

خواتین کے لیے شاندار خوشخبری
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 11 مئی 2018ء ) :خواتین کے لیے شاندار خوشخبری آ گئی۔ خواتین کیلیے گلابی موٹرسائیکلوں کی پہلی کھیپ لاہور پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اب خواتین کو باعزت اور بااختیار بنانے کے لیے بنیادی قدم اٹھائے جانے کا آغاز ہو چکا تھا۔اس حوالے سے پنجاب حکومت نے کچھ عرصہ قبل ویمن آن ویل پروگرام کے تحت خواتین میں موٹر سائیکلز تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس حواسے بتایا گیا تھا کہ چیف منسٹر اسٹریٹجک اینڈریفارمزیونٹ کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے 3ہزار موٹر سائیکلوں کو ویمن آن ویل پروگرام کے تحت خواتین میں تقسیم کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں 13مئی 2018بروز اتوار کو 700خواتین میں گلابی موٹر سائیکلیں تقسیم کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

اسٹریٹجک اینڈریفارمزیونٹ کے مطابق خواتین کیلیے گلابی موٹرسائیکلوں کی پہلی کھیپ لاہور پہنچ گئی ،یہ موٹر سائیکلیں ہنڈا کمپنی سے خصوصی آرڈر پر بنائی گئی ہیں۔

پنجاب اسٹریٹجک ریفارمزیونٹ کے سربراہ سلمان صوفی نے اس حوالے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 700 خواتین میں موٹرسائیکلیں تقسیم کی جارہی ہیں تاہم 13 مئی کو 300 خواتین کوموٹرسائیکلیں دی جائیں گی، اسی طرح دوسرے مرحلے میں ایک ہزار جب کہ تیسرے اورآخری مرحلے میں 1300 خواتین کو موٹرسائیکلیں دی جائیں گی۔سلمان صوفی کا مزید کہنا تھا کہ اس مقصد کےلئے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے صوبائی ترقیاتی فورم نے انکی مدد کی اور انہوں نے خواتین کو موٹر سائیکلیں دینے کیلئے 8کروڑ روپے مہیا کئے ہیں۔

اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے اس قدم سے ورکنگ خواتین کو سفری سہولیات میسر ہونگی ۔دوسری جانب عدم تحفظ کا شکار خواتین کی مشکلات میں بھی کمی واقع ہو گی جب کہ ان کی خود انحصاری و تحفظ میں بھی اضافہ ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں