پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سکول مالکان کے درمیان گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے معاملات طے پاگئے

صوبہ بھر کے تمام سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں اب 17مئی سے 10اگست تک ہوں گی،پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولز 11 اگست کو دوبارہ کھلیں گے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعہ 11 مئی 2018 23:26

پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سکول مالکان کے درمیان گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے معاملات طے پاگئے
لاہور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سکول مالکان کے درمیان گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے معاملات طے پاگئے،صوبہ بھر کے تمام سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں اب 17مئی سے 10اگست تک ہوں گی،پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولز 11 اگست کو دوبارہ کھلیں گے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

دوسری طرف پرائیویٹ سکول فیڈریشن نے چھٹیوں کے حکومتی فیصلے کی تائید کر دی، پرائیویٹ سکولوں میں جاری امتحانات کے ختم ہونے کے فوری بعد چھٹیاںکرنے کا اعلان کر دیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات کے حوالے سے پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سکول مالکان کے درمیان تنازعہ کا خاتمہ ہو گیا ۔صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے گزشتہ دنوں پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں 17مئی سے 10جون تک کرنے کے اعلان کے بعد پرائیویٹ سکولوں کی ایسوسی ایشنز نے حکومتی فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سکول مالکان کے درمیان ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا تھااور انہوں نے پنجاب حکومت کے احکامات کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے چھٹیاں 8 جون سے کرنے کا اعلان کیا تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے گزشتہ روز پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویت سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 17مئی کو کرنے کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ا س حوالے سے سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے اے پی پی کوبتایا کہ رمضان المبارک کی آمد اور گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں گرمیوںکی تعطیلات 17مئی سے 10اگست کو ہوں گی اور 11اگست کو دوبارہ سکول کھلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ چونکہ پرائیویٹ سکولوں میں اس وقت بچوں کے امتحانات چل رہے ہیں اس لئے حکومت ان پرائیویت سکولوں کو کوپریشان نہیں کرے گے اورجن پرائیویٹ سکولوں میں امتحانات نہیں ہو رہے ان سکولوں میں نوٹیفکیشن کے مطابق ہی چھٹیوں ہوں گی۔

دوسری طرف آل پاکستان پرائیویٹ سکول فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے اے پی پی کوبتایا کہ ہماری سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک سے ملاقات ہوئی ہے اور باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم پنجاب حکومت کے فیصلے پر عمل کریں گے لیکن ہمارے جن تعلیمی اداروں میں اس وقت بچوں کے امتحانات چل رہے ہیں وہاں فی الحال چھٹیاں نہیں کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہ قبل سیکرٹری سکول ایجوکیشن سے مذاکرات میں متفقہ طور پر 8 جون کو چھٹیاں کرنے کا مشترکہ فیصلہ ہوا تھا لیکن اب چھٹیوں کے حوالے سے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے ساتھ مشاورت کے بعد تمام امور طے پا گئے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں