ْصوبائی وزیر انڈسٹریز شیخ علائوالدین نے جدیدترین 3Sڈیلر شپ اسوز راوی موٹرز کا افتتاح کردیا

جمعہ 11 مئی 2018 23:21

ْصوبائی وزیر انڈسٹریز شیخ علائوالدین نے جدیدترین 3Sڈیلر شپ اسوز راوی موٹرز کا افتتاح کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت و سرمایہ کاری شیخ علائوالدین نے راوی موٹر ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں اسوز جاپان کے اشتراک سے جدیدترین 3Sڈیلر شپ اسوز راوی موٹرزکا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر گندھارا انڈسٹریز سے محمد کلی خان خٹک اور راوی موٹرز سے شیخ عمر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں جاپان کا نام نمایاں اہمیت کا حامل ہے اور راوی موٹرز کیلئے ایک اعزاز ہے کہ وہ جدیدترین 3Sڈیلر شپ اسوز راوی موٹرز کی بناء پر مارکیٹ میں منفرد مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاپانی ٹیکنالوجی ہر آتے ہوئے سال میں جدید ترین تیکنالوجی متعارف کرا رہی ہے اور دنیا بھر میں اس کا فائدہ حاصل کیا جا رہا ہے تاہم پاکستان میں جاپانی ٹیکنالوجی ہر میدان میں قابل ذکر منازل طے کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستانی تاجر حضرات کیلئے نادر موقع ہے کہ وہ جاپانی ٹیکنالوجی سے مستفید ہوسکیں۔ تمام شرکاء نے جدیدترین 3Sڈیلر شپ اسوز راوی موٹرز کو نیک شگون قرار دیا اور پاکستان کے بہترین مستقبل کیلئے مشترکہ طور پر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں