پنجاب فوڈ اتھارٹی لوگو اور نام استعمال کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میںکریک ڈاؤن کا فیصلہ

جمعہ 11 مئی 2018 22:26

لاہور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) پراڈکٹس کی تشہیر کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لوگو اور نام استعمال کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میںکریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیاہے۔ متعددپراڈکٹس پر غیر قانونی طور پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لوگو استعمال کرنے کی شکایات موصول ہونے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل بتایاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کالوگو اور نام کسی بھی صورت میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔اس سلسلے میںقانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میںکریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویجیلنس اور آپریشن ٹیموںکو فوڈ اتھارٹی کا لوگو اور نام استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کردیںگئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ کسی بھی پراڈکٹ کو صرف لائسنس حاصل کرنے کے بعدبھی پنجاب فوڈاتھارٹی سے منظور شدہ لکھنا یا لوگو لگانے کی ہر گز اجازت نہیں ہے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی سے لائسنس لینے کے بعد پراڈکٹ رجسٹرڈ کروا کر صرف رجسٹریشن نمبر ہی لکھا جا سکتا ہے۔ غیر قانونی طور پر لوگو استعمال کرنے پر کمپنی کو سیل کر کے پراڈکٹ پر بین لگا دیا جائے گا ۔عوام کے فوڈ اتھارٹی پربے پناہ اعتماد کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ کمپنیاں اپنی پراڈکٹس کی تشہیر کے لیے فوڈ اتھارٹی کا نام اور لوگواستعمال کر رہی ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ اچھی اور بہتر صحت کے لیے اشتہارات کی دھوکہ دہی میں آئے بغیر صرف معیاری اشیاء خریدیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں