سمارٹ فون کے ذریعے موسمی پیشین گوئی اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات کسانوں کو فراہم کی جارہی ہیں

جمعہ 11 مئی 2018 22:26

لاہور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) محکمہ زراعت پنجاب اور پریسیژن ایگریکلچر فار ڈویلپمنٹ (پیڈ)بوسٹن کے مابین ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوئے ۔ اس موقع پر ظفر یاب حیدر ، ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) نے بتایا کہ کاشتکاروں کو سمارٹ فون کے ذریعے موسمی پشین گوئی اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی جس کو بروئے کار لاتے ہوئے کاشتکار اپنی فصلات کی بہتر انداز میں دیکھ بھال کر کے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت حکومت پنجاب امریکی ادارہ پیڈ کے تعاون سے کاشتکاروں کو سمارٹ فون کے ذریعے زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے آگہی فراہم کرنے کی غرض سے تحقیق کرے گا اور کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فصلوں کی بہتر پیداوار کے متعلق معلومات فراہمی کی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرنا ہوگا تاکہ عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فصلات کی پیداوار بین الاقوامی معیار کے مطابق حاصل کی جا سکے۔ ابھی تک پنجاب میں40 ہزار سے زائد کاشتکاروں میں سمارٹ فون تقسیم کیے جا چکے ہیں جن کے ذریعے توسیعی خدمات کاشتکاروں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں