اے سی سی ویمن ایشیا کپ کے لئے پاکستان کی 15رکنی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان

جمعہ 11 مئی 2018 22:26

اے سی سی ویمن ایشیا کپ کے لئے پاکستان کی 15رکنی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان
لاہور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) اے سی سی ویمن ایشیا کپ کے لئے پاکستان کی 15رکنی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ۔ بسمعہ معروف ٹیم کی کپتان ہوں گی۔جلالدین کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے ویمن کرکٹرز کی پرفارمنس اور فٹنس کو مد نظر رکھ کر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ۔ویمن ایشیا کپ ملائشیا میں 3-10جون تک منعقد ہوگا جس میں پاکستان ،سری لنکا ،ملائشیا ،بنگلہ دیش ،بھارت ،اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

پندرہ رکنی ٹیم میں بسمعہ معروف ،منیبہ علی صدیقی ،بی بی ناہیدہ ،جویریہ رئوف ،سیدہ نین طاطمہ عابدی ،عمائمہ سہیل ،جویریہ ودود ،سردہ نواز ،ندا راشد ،کائنات امتیاز ،ثناء میر ،نشرہ سندھوں ،انعم امین ،نتالیہ پرویز ،ڈیان بیگ جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں فریحہ محمود ،رمین شمیم ،فضیلہ اخلاق اور عالیہ ریاض شامل ہیں ۔چیف سلیکٹر جلالدین نے بتایا کہ کرکٹرز کو میرٹ پر منتخب کیا گیا ہے اور اس میں نیا ٹیلنٹ بھی شامل ہے ۔ہمارے پاس کھلاڑیوں کا بڑا پول نہیں ہے ۔پانچ اکیڈمی میں کرکٹ ڈویلپمنٹ کا کام اگلے مہینے سے شروع ہوجائے تو پول بڑھ جائے گا تو نیا ٹیلنٹ ملے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں