لاہور گیریژن یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

جمعہ 11 مئی 2018 23:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) لاہور گیریژن یونیورسٹی کے زیر اہتمام 4 روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابقہ آل رائونڈر عبدالرزاق بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔سپورٹس فیسٹیول میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کسی بھی تعلیمی ادارے میں آسٹریلین طرز کی کرکٹ کا پہلا اتنا بڑا ٹورنامنٹ منعقد کروایا گیا۔

آسٹریلین کرکٹ فارمیٹ‘‘ ٹی 20’’کے بعد دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبولیت پانے والا کھیل بنتا جا رہا ہے۔ لاہور گیریژن یونیورسٹی میں ہونے والے اس آسٹریلین کرکٹ ٹونامنٹ میں طلبا و طالبات کی 60 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا جس میں خواتین کی 6 ٹیمیں نمایاں رہیں۔آسٹریلین کرکٹ کے علاوہ بیڈ منٹن، رسا کشی، اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے بھی کروائے گئے۔

(جاری ہے)

کھیلوں کے آخری روز اساتذہ کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔لاہور گیریژن یونیورسٹی کے سپورٹس ایرینا میں آسٹریلین طرز کی انٹرنیشل لیول کی کرکٹ پچز اور تمام سہولیات سے مزین گرائونڈ لاہور گیریژن یونیورسٹی کے حسن میں نمایاں اضافہ ہے۔ وائس چانسلر میجر جنرل (ر) عبید بن زکریا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس یونیورسٹی کی طلبا و طالبات جوڈو، جوجسٹو، ریسلنگ، تائی کوانڈو، رائفل شوٹنگ اور کرکٹ میں نام پیدا کرنے کے بعد اب آسٹریلین کرکٹ میں بھی گیریژن یونیورسٹی اور ملک کا نام روشن کریں گے۔ جلد ہی ہمارے طلبا انڈر17 اور انڈر21 ورلڈ آسٹریلین کرکٹ چمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔تقریب کے آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں میڈلز اور کیش پرائزز تقسیم کئے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں