ایک سیاسی پارٹی کے وزیرخارجہ کو ساری زندگی کے لئے سیاست سے آئوٹ کردیا گیا ہے ‘فردوس عاشق اعوان

وزارت داخلہ کا عہدہ رکھنے والے کو غیر ملک میں نوکری کرکے تنخواہ لینے پر شرم آنی چاہئے ‘رہنما تحریک انصاف کی پریس کانفرنس

جمعرات 26 اپریل 2018 23:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آج کا دن تاریخ میں یا د رکھا جائے گا ، ایک سیاسی پارٹی کے وزیرخارجہ کو ساری زندگی کے لئے سیاست سے آئوٹ کردیا گیا ہے ، انہیں نااہل قرار دے دیا گیا ہے ، وہ صادق اور امین نہیں رہے ، وزارت داخلہ کا عہدہ رکھنے والے کو غیر ملک میں نوکری کرکے تنخواہ لینے پر شرم آنی چاہئے ۔

ان خیالات کاا ظہار انہوںنے فردوس عاشق اعوان نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کے بعد اب وزیرداخلہ احسن اقبال کی باری ہے وہ بھی اقامہ رکھنے پر نااہل ہونگے۔انہوں نے کہاکہ شریف فیملی نے اقامے کی آڑ میں اربوں کی کرپشن کی ہے اور غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک لے گئے ہیں، ن لیگ کی سیاست ختم ہو چکی ، کرپشن کرنے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، ابھی بہت سے احتساب باقی ہیں، ملکی پیسہ باہر سے واپس لاکر ملک کو خوش حال کریںگے اور کرپشن سے پاک ایک نیا ملک کی تعبیر ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 29 اپریل کو مینارپاکستان میں عوام کا سیلاب آئے گااور پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ تحریک انصاف وفاق سمیت صوبوں میں بھی حکومت بنائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں