آصف زرداری سے تحریک انصاف کے 3ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات ، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

جمعرات 26 اپریل 2018 23:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان تحریک انصاف کے 3ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ، ملاقات کرنیوالوں میں زاہد درانی،عبید مایار اور نگینہ خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بلاول ہائوس لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے 3ارکان صوبائی اسمبلی نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے تینوں ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے، ملاقات کرنیوالوں میں زاہد درانی، عبید مایار اور نگینہ خان شامل ہیں۔ واضع رہے کہ ان ارکان کو سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے پر تحریک انصاف کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں