حکومت پنجاب نے دیہاتی کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، آزاد علی تبسم

دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے خصوصی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ صفائی مہم کامیابی سے جاری ہے، بیان

جمعرات 26 اپریل 2018 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی و چیئر مین اورسیز ڈسٹرکٹ کمیٹی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے دیہاتی کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں ، دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے خصوصی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ صفائی مہم کامیابی سے جاری ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے دیہی وبنیادی مراکز صحت کے لئے ایک ہزار الٹراسائونڈ مشینیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لئے فلٹر کلینکس بنانے کا آغاز کردیا گیاہے اوران فلٹر کلینکس پر مفت ادویات اور ٹیسٹ کی سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں- انہوںنے کہاکہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ان کے گھروں میں ادویات کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیاہے اور اس پروگرام کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جا رہاہے۔

(جاری ہے)

پسماندہ علاقوں میں عوام کو ہر سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، صحت عامہ کے شعبے میں جاری اصلاحاتی پروگرام پر نمایاں پیشرفت ہو رہی ہی- انہوں نے کہاکہ عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے مقرر کردہ اہداف کو مقررہ مدت میں حاصل کرنا ضروری ہے - پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کے باعث ایمونائزیشن کی شرح 85فیصد تک پہنچ چکی ہے اورعالمی اداروں کی جانب سے ایمونائزیشن کی شرح میں اضافے کا اعتراف شعبہ صحت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار ہی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں