سپیڈو بس سروس کے نام پر سال میںپونے دو ارب روپے ضائع کرنا تشویشناک ہے ،میاں کامران سیف

ماہ سے زائد کھڑی کی گئی50سے زائد بسوں کوخالی چلا کر کمپنی کو رقم کی ادائیگی قومی خزانہ پر بوجھ ہے

جمعرات 26 اپریل 2018 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ایک سال میں سپیڈو بس سروس چلانے کے نام پر ایک ارب80کروڑ روپے ضائع کردیئے گئے جو تشویشناک امرہے انہوںنے کہا کہ 8ماہ سے کھڑی رہنے والی50سے زائد بسوں کو خالی چلوا کر کمپنی کو رقم ادا کردی گئی فیڈرز روٹ کے نام پر چلائی جانے والی اس سروس سے میٹروبس سروس کے مسافروں میں بھی اضافہ نہ کیا جاسکا یہ سروس قومی خزانہ پر بوجھ ہے اور یہ بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ صاف پانی پراجیکٹ کی طرح پنجاب میٹروبس اتھارٹی کے زیر سایہ چلنے والے پراجیکٹ میں عوامی مصنوبوں کے نام پر عوام کے پیسوں کو پانی کی طرح ضائع کردیا گیا انہوںنے کہا کہ سپیڈوبس پر عوام نے عدم اعتماد کیا اور مسافروں کی قلیل تعداد نے اسے استعمال کیا اکثر بسیں خالی یا چند مسافروں کے ساتھ سفر کرتی ہیں لیکن اس کے باوجود معاہدوں کے مطابق کمپنی کو پوری رقم ادا کی جاتی رہی ہے اور اس طرح اس سروس سے قومی خزانہ کے اربوں روپے ضائع کیے جارہے ہیں جو قومی خزانہ پر بوجھ اور بیڈگورننس کی بدترین مثال ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں