محکمہ صحت کے ملازمین کی پنجاب اسمبلی کی طرف جانے کی کوشش؛ پولیس کا آنسو گیس کا استعمال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 اپریل 2018 15:49

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2018ء) :ڈینگی ملازمین اور ویکسی نیٹرز کے احتجاج کے دوران صورحال کشیدہ ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اححتاجج کرنے والے ملازمین نے پنجا ب اسمبلی کی طرف جانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پولیس کی طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسو گیس اورواٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔جب کہ مظاہرین کی طرف سے بھی پتھراؤ کیا گیا۔جس کے بعد کوپر روڈ میدان جنگ بن گیا۔مظاہرین نے پولیس کے سامان کو بھی آگ لگا دی ہے۔مظاہرین کے منتشر نہ ہونے کی وجہ سے پولیس نے کئی احتجاجی مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں