گریڈ18 کے دو افسران کے تقررو تبادلے

جمعرات 26 اپریل 2018 15:36

لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پنجاب حکومت نے گریڈ18 کے دو افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ،ْ سیکرٹری نان فارمل اینڈ بیسک ایجوکیشن لٹریسی پنجاب ڈاکٹر عصمت طاہرہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی گوجرانوالہ یونس علی کو یہاں سے تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا ہے جبکہ ان کے پیش رو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی گریڈ 18 ڈیرہ غازی خان کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں