پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام میلاد مصطفیﷺ کا نفرنس پرسوں ہوگی

"شعبہ جراحت ، مطب اور دور جدید کے تقاضی"کے موضوع پر بھی مقررین اظہار خیال کریں گے

جمعرات 26 اپریل 2018 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان طبی کانفرنس ، بزم قرشی پاکستان اور ماہنامہ قومی صحت کے زیر اہتمام پرسوں (ہفتہ ) بوقت12بجے دن بمقام اکبر اعظم میرج ھال نزد موڑ سمن آباد گلشن راوی میں عظیم الشان پروگرام منعقد ہوگا۔ پروگرام کے پہلے سیشن میں "شعبہ جراحت، مطب اور دور جدید کے تقاضی"دوپہر 12بجے سے 3بجے تک زیرصدارت پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی ، جبکہ مہمانان خصوصی پروفیسر وید جمیل خان نائب صدر NCT، پروفیسر حکیم حافظ محمد یونس صدر PTCپنجاب، پروفیسر حکیم سلیم خان سابق ممبر NCT، مفتی ڈاکٹر محمد یوسف ، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد افضل میوہو ں گے ۔

جبکہ مہمان اعزاز حکیم سکندر علی مرزا، ڈاکٹر عمران مسعود ، حکیم انعام اللہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

دوسرا سیشن میلاد مصطفیﷺ کانفرنس ہو گی۔ جس کی صدارت پروفیسر حکیم منصورالعزیز سیکریڑی جنرل PTCفرمائیں گے۔ جبکہ مہمانان خصوصی ڈاکٹر علا مہ راغب نعیمی، حکیم محمد احمد سلیمی، پروفیسر حکیم وید جمیل خان ، حکیم جاوید رسول ، مولانا سلیم اللہ اویسی، علامہ بلال فاروقی، حکیم احمد حسن نوری ہوں گے۔

جبکہ نعت رسول مقبول کی سعادت صدارتی ایواڈیافتہ حکیم مرغوب احمد ہمدانی، قاری افضال انجم، پروفیسر ارشد جمیل فارانی اور محمدظریف بھٹی حاصل کریں گے۔انتظامی کمیٹی میں حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد افضل میو، حکیم طاہر نوید جنجوعہ ، حکیم فیصل صدیقی ، حکیم فاروق حسن، حکیم امجد وید بھٹی ، حکیم حامد محمود، حکیم اسماعیل ، حکیم سلیم اختر ملک، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد، حکیم عطاالرحمن صدیقی، حکیم اجمل خان، حکیم عیسٰی نذیری اور حکیم عمر فاروق گوندل شامل ہیں۔پروگرام میں حاضرین کو ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں