احسن اقبال سے چیف جسٹس مخالف تقریر کروانے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ معروف صحافی نے ناقابل یقین نام بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 اپریل 2018 12:07

احسن اقبال سے چیف جسٹس مخالف تقریر کروانے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ معروف صحافی نے ناقابل یقین نام بتا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اپریل 2018ء) کچھ روز قبل وزیر داخلہ احسن اقبال ایک تقریب کے دوران چیف جسٹس پر برس پڑے تھے۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھاکہ جس سیمینار میں احسن اقبال نے چیف جسٹسس مخالف تقریر کی تھی۔وہ ایک ایس ڈی پی آئی نامی این جی او نے منعقد کروایا تھا۔

اور اس این جی او کے ڈاکٹر عابد سلہری نے احسن اقبال کو ایک پیلٹ فارم مہیا کہ آپ تشریف لائیں اور عدلیہ پر تنقید کریں۔اور ا س تمام کام کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے۔کیونکہ ظاہری سی بات ہے اس سیمینار کے پیچھے حکومت کا بھی ہاتھ وہ گا۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو ڈاکٹر عابد سلہری سے متعلق بھی نوٹس لینا چاہئیے کہ ان کی این جی او کے پاس فنڈ کہا ں سے آتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور احسن اقبال کے عدالیہ پر حملے کے ذمہ داری ڈاکٹر عباد سلہری سمیت ان کے تمام عملے پر عائد ہوتی ہے۔یا درہے ایک تقریب میں خطاب کے دوران وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا تھاکہ بہت ہو گیا چیف صاحب، آپ کی عزت ہے تو ہماری بھی عزت ہے۔ ہماری بھی اتنی ہی عزت ہے جتنی کسی جج یا فوجی کی ہے۔ کسی کو اختیار نہیں ہے کہ ہمیں طعنے دے۔ احسن اقبال نے کہا کہ چیف جسٹس نے ہم پر الزام عائد کیا کہ تقرری میں احسن اقبال کا ہاتھ ہے۔ اگر چیف جسٹس کے پاس ثبوت ہیں تو چارج شیٹ کریں۔ انہوں نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس صاحب دل بڑا کریں۔ ہم نے ہمیشہ عزت کے ساتھ سیاست کی اور عوام کی خدمت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں