16 برس سے کم عمر صارفین کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر پابندی عائد

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 اپریل 2018 11:53

16 برس سے کم عمر صارفین کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر پابندی عائد
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اپریل 2018ء) یورپی یونین نے16برس سے کم عمر صارفین کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اور یورپی یونین کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے۔جس کے تحت 16برس سے کم عمر صارفین واٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

یہ قانون رواں برس یورپین جنرل ڈیٹا پروٹکشن ریگیولیشن (جی ڈی پی ار) کے تحت عمل میں لایا جا ئے گا۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ اپنے صارفین کو ایک رپورٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن دے گا۔جس میں صارفین کی تمام معلومات کی رپورٹ شامل ہو گی۔واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق اس نئی پالیسی کامقصد صارفین کی تعداد کم کر کے ان کی معلومات کی حفاظت کرنا ہے۔اور عمر کی معیاد میں اضافہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ چھوٹے بچے واٹس ایپ کا استعمال نہ کریں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ قانون ابھی یورپ یونین میں متعارف کروایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں