عمران خان کا لاہور کا جلسہ لوگوں کو متوجہ کرنے میں کامیاب ہو گا یا نہیں؟ آپ بھی جانئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 اپریل 2018 11:43

عمران خان کا لاہور کا جلسہ لوگوں کو متوجہ کرنے میں کامیاب ہو گا یا نہیں؟ آپ بھی جانئیے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اپریل 2018ء) معروف صحافی افتخار احمد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا لاہور میں ہونے والا جلسہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام رہے گا۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق معروف صحافی افتخار احمد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسے میں کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ہو گی۔

عمران خان لوگوں کو اپنی طرف متوجہ نہیں کر سکیں گے۔کیونکہ اس بار لاہور عمران خان سے متاثر ہوتا نظر نہیں آ رہا۔افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ اگر لاہور کی نشستیں نواز شریف کے ساتھ رہیں تو وہ کامیاب رہیں گے لیکن دوسری صورت میں ان کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا۔ایک سروے رپورٹ کے مطابق لاہور کی 141 نشستوں میں 70 نشستیں ن لیگ حاصل کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں