عمران خان کی حکومت آتے ہی صحافیوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا ؟ معروف صحافی کا اہم انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 اپریل 2018 11:23

عمران خان کی حکومت آتے ہی صحافیوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا ؟ معروف صحافی کا اہم انکشاف
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اپریل 2018ء) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں صحافیوں کے منہ بند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلاسرا کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر عمران خان وزیر اعظم بن گئے۔اور ان کے ارد گرد موجود لوگ وفاقی وزیر بن گئے تو سب سے زیادہ صحافیوں کو سزا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ایک بات میں آج بتا دوں کہ عمران خان کی حکومت آنے کے تین چار ماہ بعد ہی عمران خان اور ان کی پارٹی ایک میٹنگ کریں گے جس میں وہ یہ طے کریں گے صحافیوں کے منہ پر کیسے تالے لگانے ہیں۔اور ان کو کیسے چپ کروانا ہے۔رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ ہمیں نواز شریف کے بارے میں بھی اچھی امیدیں تھیں لیکن پھر انہوں نے جو کہا وہ سب کے سامنے ہیں۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ  کیجئے:

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں