مجھے مردوں سے زیادہ خواتین نے ہراساں کیا ہے؛ معروف گوکارہ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 اپریل 2018 11:12

مجھے مردوں سے زیادہ خواتین نے ہراساں کیا ہے؛ معروف گوکارہ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اپریل 2018ء) معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ مجھے مردوں سے زیادہ عورتوں نے ہراساں کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ہراسمنٹ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جیسی خواتین کو کوئی ہراساں نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

بلکہ لوگ یا تو بچوں کو ہراساں کرتے ہیں یا پھر ان خواتین کو کرتے ہیں جو مردوں سے گھبراتی ہیں۔

اور جو لڑکیاں ہراساں کیا جانے کا الزام لگا رہی ہیں۔وہ میری طرح ورکنگ لیڈی ہیں اور ان کو کوئی ہراساں نہیں کر سکتا۔رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ہم مردوں سے تو بچ کر رہتے ہیں لیکن خواتین جس طرح سے ہمیں گلے ملتی ہیں وہ کوئی نہیں دیکھتا۔مجھے مردوں سے خواتین نے ہراساں کیا ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں