تحریک انصاف کی بائیسویں یوم تاسیس کا کیک چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون میں کاٹا گیا

بدھ 25 اپریل 2018 23:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات کی صدارت میںمیڈیا مینجمنٹ کی میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں 29 اپریل کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے حکمت عملی طے کی گئی اور جلسے کی کوریج کے لئے بھی لائحہ عمل تیارکیا گیا،میٹنگ میںمیڈیا کے کئے ڈیوٹیاں بھی لگانے کا پلا ن بنا یا گیا،میٹنگ میں ڈاکٹر مراد راس ، عمر سرفراز ، ڈاکٹرشاہد صدیق خان، نعمان چٹھہ، فواد رسول بھلر،عائشہ چوہدری، ثنیہ ساجد،تنزیلہ عمران، فاطمہ چدھڑ، ندیم قادر بھنڈر، ثانیہ کامران شامل تھے، میٹنگ کے آخر میں پی ٹی آئی کی بائیسویں یوم تاسیس کاکیک بھی کاٹا گیا ،چیئرمین عمران خان کی دراز عمر اور پارٹی کے روشن مستقبل کے لئے دعاء بھی کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں