نیب لاہور کی مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری

فراڈ کے الزام میں مفرور ملزم اسد مجید لاہور کے مضافاتی علاقہ سے گرفتار کر لیا

بدھ 25 اپریل 2018 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) نیب لاہور کی مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان نیب لاہورکے مطابق فراڈ کے الزام میں مفرور ملزم اسد مجید لاہور کے مضافاتی علاقہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم کو 2015 میں احتساب عدالت کی جانب سے مفرور قرار دیا گیا۔ ملزم اسد مجید نے عوام کو منافع کا لالچ دیتے ہوئے کروڑوں روپے بٹورے۔

(جاری ہے)

شریک ملزم ذوالفقار تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری کیلئے نیب حکام کوشاںہے۔نیب لاہور کی جانب سے ملزمان کیخلاف 2015 میں کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں داخل کیا گیا۔ ملزمان نے دھوکہ دہی سے عوام سے کروڑوں روپے وصول کیے اور رفو چکر ہوئے۔ چیئرمین نیب کی جانب سے تمام مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے۔ڈی جی نیب لاہور کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کیساتھ کسی قسم کی رعائیت نہیں برتی جائیگی۔ ملزم اسد مجید کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں