کپاس پاکستان کی اہم فصلوں میں سے ایک ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کپاس پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے، گورنرپنجاب

بدھ 25 اپریل 2018 21:59

کپاس پاکستان کی اہم فصلوں میں سے ایک ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کپاس پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے، گورنرپنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ کپاس پاکستان کی اہم فصلوں میں سے ایک ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کپاس پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔ حکومت نے کسانوں کو کپاس کی کاشت سے لے کر چنائی تک کے لئی100 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اًمن پسند ملک ہے اور اس کے خلاف منفی پراپیگنڈا درست نہیں ۔

انہوں نے کہا ہم ایک ہی کاز اور گول کے لئے کام کر رہے ہیں اور ہمارامقصد کپاس کی زیادہ سے زیادہ پیداوارکے حصول کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں گورنر ہائوس، لاہور میں افریقہ کے کپاس پیدا کرنے والے چار افریقی ممالک کے سفیروں سمیت11رُکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

وفد کی قیادت سینئر جوائنٹ سیکرٹری جاوید ہمایوں نے کی۔

وفد میں بینن کے سفیرMr.Eloi Laourou رکینا فاسو کے سفیر Mr.Dieudonne Windewouga sesire، چاڈ کے سفیر Mr.Ngarbatinanاور مالی کے سفیر Mamodou Henri Mr.کے علاوہ دیگر عہدیدارن بھی شامل تھے۔ملاقات میں ڈبلیو ٹی او میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور کاٹن کمشنر منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر خالد عبداللہ کے علاوہ آپٹما کے عہدیدار بھی موجود تھے۔گورنرپنجاب نے کہا کہ پاکستان اُن چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں پر کاٹن سے لے کر فیشن ایبل گارمنٹس تک کی ایک مکمل چین ہے ۔

انہوںنے کہاکہ کاٹن انڈسٹری سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے جس کا ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میںاہم کردار ہے ۔ گورنر نے کہا کہ کپاس اور اس سے وابستہ مصنوعات سے ملک کو کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہوتا ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ کپاس کی فصل کو مختلف بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں سے بچانے کے لیے زرعی ادویات کے استعمال کے ساتھ ساتھ کسانوں میں آگاہی پیداکرنے کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے ۔

گورنر نے کہا کہ کپاس کی پراسسنگ میں آپٹما کا کردار بہت اہم ہے ۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے وفد کے اراکین کی جانب سے کئے گئے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ ملاقات کے دوران ڈبلیو ٹی او میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر توقیر شاہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بعد ازاں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے اور دُنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہے۔

عالمی ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ کوریا سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پنجاب سرمایہ کاری کے لئے موزوںاور ساز گار مواقع موجود ہیں۔ فوڈ انڈسٹری میں کوریا کی دلچسپی سے جدت کی نئی راہیں کھلیں گی اور مقابلے کی فزاء پیدا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان روڈ، قصورمیں کولسن لوٹے چوکو پائی کی نئی فیکٹری کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھر پور انداز میں خوش آمدید کہتا ہے اور اس بات کی قوی امید ہے کہ جلد مزید عالمی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی سرمایہ کاروں کے لئے پالیسیاں قابل تحسین ہیں۔ گورنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سکیورٹی کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی بھی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے یہی وجہ ہے کہ آج انٹرنیشنل برانڈ پنجاب میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ انڈسٹری کی ترقی کے لئے اس شعبہ میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے مزید بہتری آئے گی۔ اس سے قبل گورنر پنجاب جب افتتاح کے لئے فیکٹری پہنچے تو سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمداقبال خاں ، چیف ایگزیٹو آفیسر لوٹے پالسن عبدالطیف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر فیتہ کاٹ کر فیکٹری کا افتتاح کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں