لیسکو کے ترسیلی نظام میں موجود آخری 66Kvگرڈ کو 132Kvپر اپ گریڈ کر دیا گیا‘مجاہد پرویز چٹھہ

موسم گرما ، رمضان کے دوران بجلی کی طلب میں اضافے کے پیش نظر رتمام فیلڈ فارمیشنز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ‘چیف ایگزیکٹو لیسکو

بدھ 25 اپریل 2018 21:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے کہاکہ لیسکو کے ترسیلی نظام میں موجود 66Kvکے آخری گرڈ اسٹیشن کو 132Kvپر کنورٹ کر دیا گیا ہے۔جس کے لیئے جی ایس سی سرکل مبارکباد کا مستحق ہے ۔چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے یہ بات 132Kvعلی جج گرڈ کی انرجائزیشن کے موقع پر کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میںلیسکو واحد کمپنی ہے جس نے سب سے پہلے اپنے سسٹم سے 66Kvکی استعداد کاررکھنے والے گرڈز کو 132Kvپر منتقل کر کے سسٹم کو مزید اپ گریڈ کر دیاہے۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے کہاکہ لیسکو کا اولین مقصد اپنے صارفین تک محفوظ اور معیاری بجلی کی ترسیل کو ممکن بنانا ہے اور گزشتہ کچھ ماہ کے دوران 132Kvسسٹم کو مزید مظبوط اور بہتر بنانے کے لیئے لیسکو نے بہت سے ٹھوس اقدامات کیئے ہیں جس کے باعث نہ صرف صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے بلکہ وولٹیج جیسے مسئلے پر بھی قابو پایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس اپ گریڈیشن سے ایکثلری ، فرید آباد ، ہرچوکی ،سید والا ، دانا آباد ، موچورا اورراوی فیڈرز سے ملحقہ علاقے مستفید ہوں گے۔لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے تمام جی ایس سی سرکل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسی عزم اورمحنت کے ساتھ ڈویلپمنٹ کے کام سرانجام دیتے رہیںتاکہ لیسکواپنے صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرتی رہے۔اس کے ساتھ ہی ساتھ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے موسم گرما اور رمضان المبارک کے دوران بجلی کی طلب میں اضافے کے پیش نظر رتمام فیلڈ فارمیشنز کو ہائی الرٹ کر دیا ہے تاکہ سسٹم کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم سے تمام چھوٹی اور بڑی رکاوٹوں کو مکمل طور پر ختم کیا جائے اور صارفین کی پاور ڈیمانڈ کواحسن اسلوبی سے پورا کیا جا سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں