پنجاب اسمبلی کا 35واں اجلاس کل شروع ہو گا

بدھ 25 اپریل 2018 21:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پنجاب اسمبلی کا 35واں اجلاس کل ( جمعرات ) دوپہر 2بجے شروع ہو گا ۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے قبل بزنس ایڈوائری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو گا ۔صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کا آج بدھ سے شروع ہونے والا سیشن موجودہ اسمبلی کا آخری اجلاس ہوگا جو دو ہفتے تک جاری رہے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں