آصف زرداری سے صابر بلوچ کی ملاقات ،بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو

بلوچستان سے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی‘ سابق صدر مملکت

بدھ 25 اپریل 2018 21:47

آصف زرداری سے صابر بلوچ کی ملاقات ،بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری سے سینیٹ کے سابق ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان سے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں