حکومت نے کسانوں کو کپاس کی کاشت سے لے کر چنائی تک کیلئے 100 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی فراہم کی ہے‘رفیق رجوانہ
پاکستان اًمن پسند ملک ہے اور اس کے خلاف منفی پراپیگنڈا درست نہیں ،ہم ایک ہی کاز اور گول کے لئے کام کر رہے ہیں ‘گورنر پنجاب
بدھ 25 اپریل 2018 21:47
(جاری ہے)
وفد کی قیادت سینئر جوائنٹ سیکرٹری جاوید ہمایوں نے کی۔ وفد میں بینن کے سفیرMr.Eloi Laourou رکینا فاسو کے سفیر Mr.Dieudonne Windewouga sesire، چاڈ کے سفیر Mr.Ngarbatinanاور مالی کے سفیر Mamodou Henri Mr.کے علاوہ دیگر عہدیدارن بھی شامل تھے۔
ملاقات میں ڈبلیو ٹی او میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور کاٹن کمشنر منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر خالد عبداللہ کے علاوہ آپٹما کے عہدیدار بھی موجود تھے۔گورنرپنجاب نے کہا کہ پاکستان اُن چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں پر کاٹن سے لے کر فیشن ایبل گارمنٹس تک کی ایک مکمل چین ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاٹن انڈسٹری سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے جس کا ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میںاہم کردار ہے ۔ گورنر نے کہا کہ کپاس اور اس سے وابستہ مصنوعات سے ملک کو کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہوتا ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ کپاس کی فصل کو مختلف بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں سے بچانے کے لیے زرعی ادویات کے استعمال کے ساتھ ساتھ کسانوں میں آگاہی پیداکرنے کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے ۔ گورنر نے کہا کہ کپاس کی پراسسنگ میں آپٹما کا کردار بہت اہم ہے ۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے وفد کے اراکین کی جانب سے کئے گئے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔بعد ازاں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے اور دُنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہے۔ عالمی ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ کوریا سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پنجاب سرمایہ کاری کے لئے موزوںاور ساز گار مواقع موجود ہیں۔ فوڈ انڈسٹری میں کوریا کی دلچسپی سے جدت کی نئی راہیں کھلیں گی اور مقابلے کی فزاء پیدا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ملتان روڈ، قصورمیں کولسن لوٹے چوکو پائی کی نئی فیکٹری کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھر پور انداز میں خوش آمدید کہتا ہے اور اس بات کی قوی امید ہے کہ جلد مزید عالمی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی سرمایہ کاروں کے لئے پالیسیاں قابل تحسین ہیں۔ گورنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سکیورٹی کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی بھی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے یہی وجہ ہے کہ آج انٹرنیشنل برانڈ پنجاب میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوڈ انڈسٹری کی ترقی کے لئے اس شعبہ میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے مزید بہتری آئے گی۔ اس سے قبل گورنر پنجاب جب افتتاح کے لئے فیکٹری پہنچے تو سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمداقبال خاں ، چیف ایگزیٹو آفیسر لوٹے پالسن عبدالطیف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر فیتہ کاٹ کر فیکٹری کا افتتاح کیا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
ڈی جی ایل ڈی اے کا جوہر ٹائون جی ون مارکیٹ کمرشل زون کا دورہ، مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کا پلان طلب
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
ا*فسادات کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق انکشاف ، رپورٹ تیار
ج*پنجاب کے ہسپتالوں میں انجیوگرافی کی سہولیات آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
ج*نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کراچی سے منصورہ پہنچ گئے
ج*لیسکو صارفین پر 83 کروڑ یونٹس کی اووربلنگ کیس ہوشربا ہی: لیاقت بلوچ
ڈرگ فری پنجاب ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
کمشنر کی زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب کے لاہور ڈویلپمنٹ ری ویمپنگ پروگرام بارے اجلاس
عوا م کو ریلیف کی فراہمی وزیراعلی پنجاب کا مشن ہے، صوبائی وزیر معدنیات
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم