ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے نعرے کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا‘شہبازشریف

جنوبی پنجاب کی ترقی او رخوشحالی کے سفر کو مزید تیز کرینگے، جنوبی پنجاب کو آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل دیکر انہیں انکا حق دیا گیا ہے پنجاب کے ہر پروگرام میں جنوبی پنجاب کو 10 فیصد زائد کوٹہ دیا گیاہے، سرکاری سکولوں میں بچیوں کا وظیفہ 1000روپے ماہانہ کیا گیا مسلم لیگ(ن) نے جنوبی پنجاب کے صوبے کے قیام اوربہاولپور کے سابق صوبے کو بحال کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی سے قرارداد یں منظورکرائی ہیں مسلم لیگ (ن) کے دور میں جنوبی پنجاب کے شہروں اور دیہاتوں میں بے مثال ترقی ہوئی ہے‘آپ کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ووٹ بینک بڑھا ہے ‘اویس لغاری

بدھ 25 اپریل 2018 21:32

ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے نعرے کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا‘شہبازشریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے ملاقات کی۔محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی او رخوشحالی کے سفر کو مزید تیز کریں گے اورجنوبی پنجاب کو آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل دے کر انہیں ان کا حق دیا گیا ہے - پنجاب کے ہر پروگرام میں جنوبی پنجاب کو 10 فیصد زائد کوٹہ دیا گیاہی-جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بچیوں کا وظیفہ 1000روپے ماہانہ کیا گیاہے -انہوںنے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے نعرے کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا ۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) نے جنوبی پنجاب کے صوبے کے قیام اوربہاولپور کے سابق صوبے کو بحال کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی سے قرارداد یں منظورکرائی ہیںجبکہ کسی اورجماعت کو جنوبی پنجاب کے صوبے کے قیام اور بہاولپور کے سابق صوبے کی بحالی کے مطالبے کیلئے قراردادیںمنظورکرانے کی توفیق نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ 2010ء کے دوران جنوبی پنجاب میں آنیوالے بد ترین سیلاب میں منتخب نمائندوں کے ساتھ ملکر وہاں کے عوام کی بھر پور خدمت کی۔

انہوںنے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنے دور میں جنوبی پنجاب کے عوام کو بری طرح نظرانداز کیا- سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے مسائل کو حل نہیں کیا- انہوںنے کہا کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کیلئے اربوں روپے کے وسائل صرف کئے گئے ہیں-آج جنوبی پنجاب کے دیہی علاقوں میں ہزاروں کلومیٹر کارپٹڈ سڑکیں بچھائی گئی ہیں- انہوںنے کہا کہپاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایسے اقدامات نہیں کئے گئے جو ہم نے کئے ہیں-میں جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت کی ذمہ داری اپنا فرض سمجھتا ہوں- انہوںنے کہا کہجنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے پروگراموں پر پیش رفت کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں- آج جنوبی پنجاب بھی پنجاب کے بڑے شہروں کی طرح ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن ہی- اویس لغاری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔

آپ نے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ آپ کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ووٹ بینک بڑھا ہے ۔جنوبی پنجاب کے مسائل کے حل کیلئے آپ کا ویژن اورمحنت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں جنوبی پنجاب کے شہروں اور دیہاتوں میں بے مثال ترقی ہوئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں